240

کینسر،دل اورگردوں کے مریضوں کوپاکستان بیت المال سے فوری ریلیف دیاجائے،ایم این اے مولاناعبدالاکبرچترالی

اسلام آباد(نامہ نگار)کینسر،دل اورگردوں کے مریضوں کوپاکستان بیت المال سے فوری ریلیف دیاجائے۔ان مریضوں کی طرف سے درخواست ملتے ہیں دس ،پندرہ دنوں کے اندراندرعلاج کے لئے فنذزریلیزکیے جائیں۔لیڈی رینڈنگ ہسپتال پشاورسے ہارٹ سرجری اورہارٹ سرجنزڈاکٹرممتازاورڈاکٹرعبدالمالک کے استعفیٰ پراظہارتشویش ۔ان خیالات کااظہارممبرقومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی پارلیمانی امورمولاناعبدالاکبرچترالی نے اسٹینڈنگ کمیٹی پارلیمانی امورکے آج ہونے والے اجلاس میں کیاجسکی صدرات چیئرمین مجاہدعلی ایم این اے کررہے تھے۔اس موقع پردیگرممبران کے علاوہ وفاقی وزیرپارلیمانی امورانچارج وریزاعظم شکایتی سیل علی محمدبھی موجودتھے ۔مولاناعبدالاکبرچترالی کی تجاویزکی تمام ممبران کمیٹی نے تائیدکی وفاقی وزیرپارلیمانی امورعلی محمدنے تجاویزپرفوری کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثناوفاقی وزیرعلی محمدنے پندرہ جوان اورپندرہ جولائی 2019کے دوران مولاناچترالی کی طرف سے چترال کے دورہ کی دعوت قبول کی تاریخ کااعلان بعدمیں کیاجائے گا۔اس موقع پرلوگوگراونڈ چترال میں کھلی کچہری کاانعقادہوگااوروفاقی وزیرخطاب بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں