200

شندور ٹاپ چترال سے گلگت روڈ کو ہفتہ کے روز ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

شندور ٹاپ روڈ کھول دیا گیا ہے جس کے بعد چترال اور گلگت  بلتستان کے درمیان زمینی رابطہ بحال ہو گیا ہے۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے کئی دنوں کے جدوجہد کے بعدبرف ہٹا کر مشہور درہ شندور ٹاپ کو ہلکی ٹریفک کے لئے ہفتہ کے روز کھول دیا جس کے بعد سیاحوں نے گلگت بلتستان سے چترال کا رُخ کرنا شروع کردیا۔شندور ٹاپ گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں شدید برفباری کے نتیجے میں ہر قسم کی آمد رفت کے لئے بند ہو چکا تھا۔ بھاری ٹریفک کے قابل بنانے کے لئے ایس ڈی او بونی طارق علی کی زیرنگرانی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی مشنری دن رات کام کر رہی ہے۔عوامی حلقوں نے نے روڈ کھلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں