دو گھوڑوں کے آپس میں ٹکرانے سے گلگت بلتستان سسکاؤٹس کے کھلاڑی محمد عباس جا ں بحق
ایڈیٹر انچیف
گلگت: گلگت شاہی پولو گراؤنڈ میں نمائشی میچ کے دوران دو گھوڑوں کے آپس میں ٹکر جانے سے گلگت بلتستان سسکاؤٹس کے کھلاڑی محمد عباس جا ں بحق ہوگئے۔ کھیل کے دوران دونوں گھوڑوں کے ٹکراؤسے محمد عباس شدید زخمی ہوگئے تھے جسے ھنگامی طور پر ریسکیو ٹیم کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔مرحوم کو گلگت کے نواحی علاقہ دنیور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔گلگت بلتستان میں کھیلا جانے والا پولو فری سٹائل پولو کہلاتا ہے جس میں کوئی فاؤل نہیں ہوتا جس کی وجہ سے کھلاڑی عموماً زخمی ہوجاتے ہیں اور اب تک کئی کھلاڑی جاں بحق ہو چکے ہیں ۔