196

جمعیت علماء اسلام ضلع لوئر چترال کے ضلعی انتخابات24اپریل اور اپر چترال کے انتخابات25اپریل ہونگے

جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے انتخابات 24 اپریل کو چترال کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونگے انتخابات میں تین پینل حصہ لے رہے ہیں۔جن میں مولانا عبدالرحمن برائے امیر اور انعام میمن برائے جنرل سیکرٹری،2۔مولانا محمد الیاس برائے امیر اور نصرت الہیٰ برائے جنرل سیکرٹری۔3مولانا عبدالشکور برائے امیراورعبدالصمد برائے جنرل سیکرٹری اورقاضی نسیم شامل ہے۔اسی طرح اپر چترال کے انتخابات 25اپریل کو منعقد ہونگے جسمیں بھی تین پینل حصہ لے رہے ہیں جن میں مولانا شرکریم شاہ2۔مولانا محمد مراداور مولان فتح الباری برائے امیر شامل ہیں۔ضلع لوئر چترال کے الیکشن میں تقریباً 500اراکین اور اپر چترال میں تقریباً 280اراکین رائے حق دہی استعمال کرینگے۔ صوبائی ناظم انتخابات مولانا راشد محمد اپنے ٹیم کے ہمراہ اس سلسلے میں چترال پہنچ رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں