176

چئیرمین ڈیڈک ایم پی اے وزیر زادہ کا مولانا عبدالرحمن کوامیراورحافظ انعام میمن کو جنرل سیکرٹری جے یوآئی چترال منتخب ہونےپرمبارکباد

چترال(محکم الدین ) ایم پی اے چترال و چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ نے سابق ایم پی اے چترال اور جمیعت کے ممتازرہنما مولانا عبد الرحمن کو امیر جمیعت العلمااسلام اور حافظ انعام میمن کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے .امریکہ سے ٹیلیفون پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا . کہ سابق ایم پی اے ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں . اس لئے ان سے یہ توقع رکھی جا سکتی ہے .کہ آ پ چترال کے مسائل کے حل کے حوالے سے رہنمائی اور تعاون کریں گے.وزیر زادہ نے کہا.کہ چترال کے بے شمار مسائل سیاسی قیادت اور نمایندگان کے باہمی روابط نہ ہونے اور مسائل کو سیاست کی بھینٹ چھڑانےکے سبب حل نہیں ہؤ پارہے.جس کا براہ راست نقصان کمیو نٹی کو پہنچ رہا ہے.اس لئے اس امر کی اشد ضرورت ہے .کہ نمایندگان اور سیاسی قیادت باہم مل جل کر عوام کی مشکلات حل کرنے کیلئے کام کریں .وزیرزادہ نےمولانا عبدالرحمن کی کامیابی کو ان کی سیاسی بصیرت سے تعبیر کیا. اور کہا.کہ ان کو بطور سابق ایم پی اے صوبائی حکومت میں کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے.اور ایسے تجربہ کار شخصیات کا پارٹی کے ذمہ دارعہدے پر ہونا پارٹی اور علاقے کے مفاد میں ہے .انہوں نے نو منتخب امیر سے بھر پور تعاون کی امید کا اظہار کیا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں