192

2 مئی سے تمام یوٹیلیٹی سٹوروں میں رمضان ریلیف پیکج کا آغاز

ملک بھر میں 2 مئی سے تمام یوٹیلیٹی سٹوروں میں رمضان ریلیف پیکج کا آغاز کیا جائے گا.یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دی جائے گھی، آٹے پر 4، چینی پر 5، گھی پر 15 جبکہ تیل پر 10 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق دال پر 20، دال ماش پر 10، مونگ کی دال پر 15، سفید چنے پر 25، بیسن پر 20، کھجور پر 30، باسمتی چاول پر 15 جبکہ سیلا اور ٹوٹے چاول پر 15 روپے فی کلو کی سبسڈی دی جائے گی۔اسی طرح مختلف قسم کی مشروبات پر بھی 10 روپے جبکہ چائے فی کلو اور دودھ فی لیٹر پر بھی 15، 15 روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں مصالحہ جات پر بھی 10 فیصد تک کی سبسڈی دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں