185

پاکستان تحریک انصاف ضلع اپرچترال کی اہم اجلاس زیرقیادت ضلعی صدراپرچترال آفتاب ایم طاہرمنعقد

بونی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف ضلع اپرچترال کی اہم اجلاس زیرقیادت ضلعی صدراپرچترال آفتاب محمدطاہرمنعقدہوئی ۔اجلاس بلانے کابنیادی مقصدپاکستا ن تحریک انصاف کی پلیٹ فام میں ضلع اپرچترال کی عوامی حلقے کی جانب سے قائدتحریک انصاف عمران خان اورکابینے کی خدمات کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرناتھا۔کہ بہت ہی قلیل عرصے میں اپرچترال کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ کاقیام عمل میںلایااورعنقریب ڈپٹی کمشنر اپرچترال اپنی سرگرمیوں کی شروعات کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام عہدہ داروں کی کوششوں اور کاوشوں سے اپر چترال کے عوام کا درینہ مطالبہ یعنی ضلع اپر چترال کا قیام ممکن ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاضرین کا کہنا تھا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام تر قومی ، مذہبی و مسلکی، علاقائی، سیاسی تعصبات سے بالاتر ہو کر کام کریں گے۔شرکاءکا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے منتخب نمائندگان ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن اور ایم پی اے وزیر زادہ پر بھاری زمہ داریاں عاید ہوتی ہے کہ وہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔پی ٹی آئی اپر چترال کے صدر آفتاب ایم طاہر کا کہنا تھا کہ میں موجودہ فورم کے توسط سے وزیر اعلیٰ کے پی محمو د خان سے درخواست کرتے ہیں کہ اپر چترال کے مسائل اور ان کی حل کے سلسلے میں ہمارے منتخب نمائندگان کے ساتھ بھر پور تعاون کی جائے اور اپر چترال کو مثالی ضلع بنانے میں اپنا کردار اداکریں۔ اس موقع پر ممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی چرون رحمت غازی ،ممبرتحصیل کونسل یوسی چرون سردارحکیم اوردیگرنے خطاب کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں