293

سیلاب اور زلزلے سے متاثرہ چترالی عوام کی بحالی کیلئے اُن کے ادارے کی خدمات حاضر ہیں ۔سی او این سی سی بی شہزادہ محمد اباہیم پیرزادہ

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) نارڈرن سٹیزن کمیونی بورڈ کے چیئر مین سید احمد خان ،سی ای او شہزادہ محمد اباہیم پیرزادہ نے تمام ڈونر ایجنسیز سے کہاہے ۔ کہ سیلاب اور زلزلے سے متاثرہ چترالی عوام کی بحالی کیلئے اُن کے ادارے کی خدمات حاضر ہیں ۔ جن سے استفادہ حاصل کیا جائے ۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں لیگل ایڈوائزر سراج الدین ربانی ایڈوکیٹ ، کوآرڈنیٹر سجاد علی شاہ ،اور اعزاز علی شاہ کی معیت میں ا یک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ این سی سی بی نے چترال میں اپنے قیام کے بعد قابل تحسین کام کئے ۔ اور ہر قسم شفافیت اورجوابدہی کے اصولوں کو پیش نظر رکھ کر عوامی فلاح کے کام انجام دیے گئے ۔ جنہیں عوام نے بھی بہت سراہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس ادارے نے اپنی بساط کے مطابق ذاتی طور پر اب تک لوگوں کی خدمت کی ۔ آگہی پروگرامات کئے اور مختلف شعبوں میں نوجوان مرد وخواتین کو تربیت فراہم کی ۔ جس کے بہت زیادہ مثبت نتائج نکلے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ادارے نے ہاؤسنگ سکیم کے تحت کم مالی وسائل والے افراد اور آئی ڈیپیزکو چھت مہیا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ جس کی بنا پر کئی افراد اپنے ذاتی گھروں کے مالک بن گئے ہیں ۔انہوں نے کہا ۔ کہ گذشتہ سیلاب اور زلزلے میں بھی اس ادارے نے دوسرے این جی اوز کے شانہ بشانہ امدادی کاموں میں حصہ لیا ۔ تاہم کم وسائل کے وجہ سے عوام کی توقعات کے مطابق اُن کی مدد نہیں کیا جا سکا ۔ اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے ۔ کہ عوام کے بہتر مفاد کی خاطر وہ آفت زدہ لوگوں کی خدمت کیلئے بھر پور کوشش کریں گے ۔ اور ڈونر ایجنسیز سے ہر ممکن امداد حاصل کرکے متاثرین کی بحالی کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ شہزادہ ابراہیم نے اپیل کی ۔ کہ متاثرین تک امدادی اشیاء پہنچانے اور اُن کی بحالی کیلئے ڈونرز اُن کے ساتھ تعاون کریں ۔ اُنہوں نے کہا ۔ کہ چترال سسمک زون ہے ۔ یہاں آفت کا آنا ایک معمول بن چکا ہے ۔ اور سائنسی ماہرین اس علاقے کے بارے میں کوئی اچھی پیشنگوئی نہیں کرتے ۔ اس لئے چترال میں ہاؤسنگ سکیم کا جاری رکھنا ان حالات میں مناسب خیال نہیں کیا جاتا ۔ اس لئے امدادی سرگرمیوں کی طرف زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ تاکہ اس طریقے سے لوگوں کی مدد کی جا سکے ۔

DSC00298

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں