چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر (DHDC) چترال کے تعاون سے ٹی ایچ کیوہسپتال گرم چشمہ میں کمیونیکشین سکلزاوراخلاقیات کے عنوان پردو روزہ ورکشاپ کے اختتامی پروگرام سے مہمان خصوصی ڈاکٹرمعراج الدین،ٹریننگ سہولت کارڈسابق ڈسٹرکٹ اکاونٹ افیسرافسرعلی،ڈپٹی ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی چترال ڈاکٹرارشاد احمد اورشاکرالدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اس ورکشاپ کامقصدمحکمہ صحت کے تمام اسٹاف کوموثررابطہ کاری اوراخلاقیات کے حوالے سے آگاہی دیناہے۔ڈاکٹری ایک ایسا پیشہ ہے جس میں انسانیت کی خدمت کے بڑے مواقع موجود ہوتے ہیں۔کمیونیکشین سکلزاوراخلاقیات کسی بھی ادارے کی کامیابی کے لئے ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،محکمہ صحت سے وابستہ تمام اسٹاف کو پیشہ ورانہ طور پر موثر کمیونیکیشن پر اپنی فہم اور گرفت کو مضبوط کر نا ہوگا کیونکہ پیشہ ورانہ زندگی کے ہر مرحلے میں یہ ہی کامیابی کا معیار سمجھی جاتی ہے۔انہوں نے