187

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں قائم تمام مکتب سکولوں کو ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا

پشاور(میڈیا ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں قائم تمام مکتب سکولوں کو ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جبکہ ان سکولوں کو ریگولرپرائمری سکول بنایا جائے گا، اس مقصد کیلئے آئندہ مالی سال میں فنڈز تجویز کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں محکمہ تعلیم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پشاور سمیت مختلف اضلاع میں لگ بھگ200 مکتب سکول قائم کیے گئے جن علاقوں میں بچوں کو پرائمری سکول تک رسائی حاصل نہیں تھی، ان سکولوں کو مساجد، حجروں اورگھروں میں فعال کیا گیا جس کیلئے مقامی لوگوں کیجانب سے دوکمرے جبکہ حکومت نے دواساتذہ فراہم کیے۔ ایلمینٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا میں سو مکتب سکولوں کوریگولر کرنے کیلئے ایک ارب70کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا، جس میں مالی سال2017-18 کے دوران 20کروڑ روپے فراہم کیے گئے،ذرائع نے بتایا کہ ان سکولوں کومستقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے،اس ضمن میں کئی مکتب سکولوں کوپرائمری سکول بنادیا گیا جبکہ مزید سکولوں کوبھی مستقل کیاجارہا ہے، اس مقصد کیلئے آئندہ اے ڈی پی میں بھی بجٹ تجویز کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں