253

لواری ٹاپ کے قریب چترال سائیڈ پر نیشنل گرڈ کے ٹاﺅر پول پر کا م کرنے والے تین مزدور زخمی اور ایک موقع پرجان بحق

  • چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) لواری ٹاپ کے قریب چترال سائیڈ پر نیشنل گرڈ کے ٹاﺅر پول پر کا م کرنے والے تین مزدور زخمی اور ایک موقع پرجان بحق ہوگئے۔ دروش کے سب ڈویژنل پولیس افیسر اقبال کریم نے بتایاکہ جان بحق ہونے والے مزدور کی شناخت محمد اشفاق ساکنہ مظفر گڑھ پنجاب کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوںمیں اسی گاﺅں کے رہائشی جاوید، اسد اور امیر شامل ہیں جن کو قریبی ہسپتال میں داخل کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ٹاﺅرپول اس وقت گرگئی جب مزدور اس پول اور ملحقہ پول کے دوران ٹوٹے ہوئے تاروں کو جوڑ رہے تھے تو کھنچاﺅ کی وجہ eسے پول کا اوپر حصہ ٹوٹ کر مزدوروںسمیت زمین پر گرگئی۔ چترال کے گولین میں واقع واپڈا کے 105میگاواٹ پیدواری صلاحیت کی بجلی گھر کو نیشنل گرڈ سے ملانے والی ٹرانسمیشن لائن گزشتہ فروری میں برفباری کے نتیجے میں منقطع ہوگئی تھی۔ مزدوروںکا تعلق نیٹراکون کنسٹرکشن کمپنی سے بتایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں