203

رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلاروز ہ 7 مئی کو ہوگا

رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔پاکستان میں پہلا روزہ 7 مئی (منگل) کو ہوگا۔رمضان المبارک کاچاند دیکھنےکیلیےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کراچی میں ہوا۔مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمٰن نے کی جس میں زونل کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہوئے۔سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کل پہلا روزہ اور آج پہلی تراویح ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں