214

محکمہ تعلیم کا سرکاری سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے سرکاری سکولوں میں سیکند شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مشیرتعلیم ضیاء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ طلباء کو اپنے علاقوں میں بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے سرکاری سکولوں میں سیکنڈ شفٹ کا آغاز کر رہے ہیں جس کے لیے سکولوں کو اپ گریڈ کرکے مڈل کو ہائی اور ہائی کو ہائیر سیکنڈری سکول کادرجہ دیاجائیگا۔اجلاس میں سیکرٹری تعلیم ارشد خان، منیجنگ ڈائریکٹر۔ای۔ایس۔ای۔ایف معتصم باللہ شاہ اور بورڈ کے دیگرممبران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں