192

شاہ سلمان فلاحی ادارے کی جانب سے سامان کی تقسیم کے عمل سے امن ، بھائی چارگی کے ماحول کو تقویت ملے گی/ اسسٹنٹ کمشنرچترال عالمگیر

چترال (ڈیلی چترال نیوز)سعودی فرمان روا شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے اور پاکستان بیت المال کی طرف سے چترال ٹاون کے ایک ہزار مستحق گھرانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم۔پاکستان بیت المال نے سعودی شہزادہ شاہ سلمان کی طرف سے مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیرتھے۔انہوں نے امدادی سامان تقسیم کے عمل کو سراہتے ہوئے کہاکہ شاہ سلمان فلاحی ادارے کی جانب سے سامان کی تقسیم کے عمل سے امن ، بھائی چارگی کے ماحول کو تقویت ملے گی۔ خطے کا محروم طبقہ رمضان المبارک کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی فرمان روا کی فلاحی امدادی ادارے اور پاکستان بیت المال کا میں اہالیاں چترال کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنے مسلمان بھائیوں کیلئے رمضان کے مقدس مہینہ میں ضیافت کو یاد رکھا اور انشاءاللہ ان لوگوں کو اس کارخیر کا ثواب ملے گا اور ہم لوگ دعاگو ہے کہ تمام مخیر حضرات اور وطن عزیز کو ہمیشہ اللہ اپنے حفظ امان میں رکھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ یہ ایک نیک قدم ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلمانوں میں محبت ،بھائی چارگی اور یکجہتی برقرار ہے شاہ سلمان کے فلاحی ادارے کی جانب سے ایسے افراد کو امداد دی جارہی ہے جن کی گھریلوے حالات کمزور ہیں ایسے لوگوں میں رمضان پیکج تقسیم کیا جارہا ہیں جس میں روزمرہ کی ضروریات کی تمام چیزیں موجود ہے۔ اس موقع پر پاکستان بیت المال کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر سعید رضا بھی موجود تھے ۔ انہوںنے بتایاکہ ایک فوڈ پیکج 50 کلو گرام پر مشتمل ہے جس میں 20 کلو فائن آٹا، 10 کلو چاول، 5لیٹر کوکنگ آئل، 2کلو دال چنا، 2 کلو خشک دودھ،2کلو بیس، 5کلو چینی،2کلو چائے پتی، 2کلو کھجوریں، 1کلو نمک، 1کلو Tang پاوڈرشامل ہیں۔ جس کا مجموعی وزن50ٹن ہے جس کی مالی لاگت سترلاکھ روپے بنتی ہے جوکہ پاکستان بیت المال کے تعاون سے چترال ٹاون میں شفاف طریقے سے معذور، یتیم، بیواوں اور مستحق افراد میں تقسیم کیا جارہاہے، جس سے ایک ہزارفراد مستفید ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں