186

بجلی کے نرخوں میں اضافے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں: وزیر توانائی عمر ایوب

اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر توانی عمرایوب کا کہناہے کہ بجلی کےنرخوں میں اضافے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں کے معاملے کو حتمی شکل دے رہے ہیں، ایک سے ڈیڑھ سال میں مرحلہ وار بجلی کی نرخوں میں اضافہ کریں گے۔عمر ایوب نے کہا کہ نیپرا ایک ساتھ 2 روپے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا چاہتی ہے لیکن ایک ساتھ دو روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنا لوگ برداشت نہیں کر سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں