191

نوجوان پولیس آفیسررفیع اللہ ایس ایچ اوتھانہ ایون رمبورتعینات

چترال (ڈیلی چترال نیوز)نوجوان پولیس آفیسر رفیع اللہ کو ایس ایچ اوتھانہ ایون رمبورتعینات کردیاگیا ۔ چارج سنبھال کر فراءض منصبی ادا کرنے شروع کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں اور کسی بھی مشکوک افراد کے متعلق متعلقہ پولیس کوفوری اطلاع کریں ۔ ایس ایچ او رفیع اللہ نے کہاکہ میرے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں اور ڈی پی اوچترال کے حکم کے مطابق انشاء اللہ ہر سائل کی بروقت داد رسی ہو گی ۔ میرٹ پر کام کرونگا اور بروقت انصاف دینے کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔ رفیع اللہ شہیدسب انسپکٹرامان اللہ کے فرزندہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں