157

جماعت اسلامی نے قبائلی اضلاع میں ہونے والے الیکشن کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا

پشاور۔۔۔ جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قبائلی اضلاع کیلئے مختص نشستوں پر ہونے والے انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی تمام کے تمام 16 نشستوں پر انتخابات لڑیگی۔حلقہ پی کے 100باجوڑ ون سے مولانا وحید گل جماعت اسلامی کے امیدوار ہوں گے، حلقہ پی کے 101باجوڑ ٹو سے سابق ایم این اے صاحبزادہ ہارون الرشید، پی کے 102باجوڑ تھری سے سراج الدین خان، پی کے 103مہمند ون سے حاجی فضل رازق، پی کے 104مہمند ٹو سے ملک سعید خان، پی کے 105خیبر ون سے مراد حسین آفریدی، پی کے 106سے خیبر ٹو سے شاہ جہان آفریدی، پی کے 107خیبر تھری سے شاہ فیصل آفریدی، پی کے 108کرم ون حاجی سلیم خان، پی کے 110اورکزئی سے ڈاکٹر امجد نعمان، پی کے 112 شمالی وزیرستان سے حاجی رحمان اللہ، پی کے 113جنوبی وزیرستان ون سے ڈاکٹر سمیع اللہ جان، پی کے 114جنوبی وزیرستان ٹو (وانا) سے سیف الرحمن اور پی کے 115نیم قبائلی علاقوں سے حاجی محمد حسین جماعت اسلامی کے امیدوار ہوں گے۔جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سیکرٹری جنرل عبدالواسع نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات میں بھرپور تیاریوں کے ساتھ حصہ لیں گے۔ عوام کو حکومت کی کارکردگی معلوم ہوچکی ہے، حکومت نے 9ماہ میں سوائے مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ جماعت اسلامی نے قبائلی اضلاع کی نشستوں پر امیدوارنامزد کردئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام امیدواروں کے ناموں کی منظوری گزشتہ دنوں اسلام آباد میں امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کی صدارت میں ہوئے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان، ممبر صوبائی اسمبلی و نائب امیر عنایت اللہ خان، جماعت اسلامی فاٹا کے امیر سردار خان و دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں