Site icon Daily Chitral

ریشن سیلاب زدہ گان کا ڈیڈلائن ختم،مطالبات پورنے نہ ہونے پر دھرنا شروع

چترال (شہزاداحمدشہزاد)ریشن سیلاب متاثرین نے حکومت کو دئیے گئے ڈیڈلائن ختم ہونے پر اپنا دھرنا دوبارہ شروع کردیا۔گذشتہ ہفتے ریشن کے سیلاب متاثرین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھاکہ وزیراعظم نواز شریف کے اعلان کردہ پانج لاکھ روپے ابھی تک سیلاب متاثرین کو نہیں ملا جلد از جلد متاثرین کو امدای رقم پانج لاکھ روپے ادا کئے جائے ،بصورت دیگر دھرنادیا جائیگا۔انتظامیہ کی طرف سے کوئی پیش رفت نہ ہونے پر ریشن کے سیلاب زدہ گان نے دھرنا شروع کردیا۔متاثرین نے حکومت کو خبردار کیا کہ جب تک اُن کے مطالبات پورے نہیں ہوتے دھرنا جاری رہے گا۔

صوبائی حکومت کی طرف سے چترال میں صحت مند سرگرمیوں کے فنڈز مختص کرنے پر شکریہ۔محمد ارشاد
چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)گذشتہ روز انصاف سپورٹ اینڈ کلچر فورم کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد ارشاد ضلعی صدر انصاف سپورٹ اینڈ کلچر فورم ڈسٹرکٹ آفس چترال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بڑی تعداد میں یوتھ کونسلرز،ویلیج کونسلرز،معتبرات علاقہ اور پارٹی اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی حکومت کے پی کے کا مختلف کاموں کے لئے فنڈز مختص کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ آئیندہ بھی صحت مند سرگرمیوں کے لئے فنڈز مختص کرنے کا اُمید رکھتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اسپورٹس کمپلس لوئر چترال بمقام سعید آباد کے لئے ساڑھے چار کروڑ روپے،ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے بونی اسپورٹس کمپلس،54لاکھ 80ہزار روپے پولو گراونڈ کوشٹ ،2کروڑ روپے سات کمروں پر مشتمل یوتھ سنٹر چترال مستجپاندہ اور ایک کروڑ نو لاکھ روپے جتنے بھی ہائی اور مڈل سکولز ہیں کے لئے ایک ایک روپے کا گرانٹ فراہم کئے۔

Exit mobile version