انجینئر مقبول اعظم نے چترال بونی روڈ میں آر سی سی پل کے گارڈر کی لانچنگ کے وقت گرنے کے حوالے سے وضاحت بیان
ایڈیٹر انچیف
چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ایگزیکٹیو انجینئر مقبول اعظم نے چترال بونی روڈ میں آر سی سی پل کے گارڈر کی لانچنگ کے وقت گرنے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک خالص تکنیکی مسئلہ تھا جوکہ لانچنگ سسٹم کاتناﺅ ٹوٹ جانے کے باعث پیش آیا ۔ انہوں نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں اس واقعے کو غلط رنگ دے کر پیش کی جارہی ہے جس میں قیاس آرائی کی بنیاد پر گارڈ کے میٹریل کو غیر معیاری قرار دیا جارہا ہے جوکہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے جس میں اصل حقائق بیان کئے جائیں گے اور اس وقت تک ہرقسم کی خیال آرائی سے گریز کیا جائے۔