ہیڈکواٹر بونی میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے دوکروڑ روپے جاری
ایڈیٹر انچیف
ایم پی اے وزیرزدہ اور ایکسین سی این سی اینڈ ڈبلیو انجینیرمقبول اعظم کی کوششوں سے اپرچترال کے ہیڈکواٹربونی میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے صوبائی حکومت نے دو کروڑ روپے جاری کردیا،بونی کے عوام نے اس اہم مسلے کی طرف توجہ دینے پر وزیرزدہ اور مقبول اعظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے،یاد رہے کہ بونی میں خستہ حال سڑک کی تعمیر کے لیے ایکس سی این سی اینڈ دبلیو مقبول اعظم گزشتہ ۳سالوں میں صوبائی اعلی حکام کو ۲۰سےزیادہ یاددہانی کے خطوط لکھ چکا ہے اب جاکر ایم پی اے وزیرزدہ کی تعاون سے بونی روڈ کے لیے فنڈز ریلیز کرانے میں کامیاب ہوگیا جس کے لیے بونی کے عوام انکے مشکور ہیں۔،اور امید کرتے ہیں کہ ایکس سی این صاحب اسی طرح دلچسپی لیکر اپنی نگرانی میں اس اہم منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچاینگے۔