وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت خیبرپختونخوا صحت ٹاسک فورس کا اجلاس
ایڈیٹر انچیف
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت خیبرپختونخوا صحت ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا میں صحت سے متعلق صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔بنی گالہ میں منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کے علاوہ محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو صوبے کے ہسپتالوں اور صحت کے حوالے سے کیے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے آخر میں وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کیں کہ صحت انصاف کارڈ قبائلی اضلاع میں خصوصی طور پر تقسیم کیے جائیں اور صوبے میں صحت سے متعلق اصلاحات پر خصوصی توجہ دی جائے۔