تازہ ترین
بنیادی صفحہ >> تازہ ترین >> محکمہ صحت بونی ہسپتال میں مزید لیڈی ڈاکٹرز کا انتظام کیا جائے۔پرویز لال صدر آل ناظمین فورم اپر چترال

محکمہ صحت بونی ہسپتال میں مزید لیڈی ڈاکٹرز کا انتظام کیا جائے۔پرویز لال صدر آل ناظمین فورم اپر چترال

بونی(نامہ نگار) پرویز لال صدر آل ناظمین فورم اپر چترال نے ایک اخباری بیان میں  کہا ہے کہ اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹر محترمہ ظہرہ اسیر کافی عرصے سے ہسپتال میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ ڈاکٹر  اپنے پیشے میں انتہائی ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی خوش اخلاق شخصیت کی مالک ہیں۔ مریضوں کے ساتھ ان کا رویہ انتہائی دوستانہ ہے اور  ساتھ علاقے کے لوگ بھی ان کی ہسپتال میں موجودگی سے بہت خوش اور مطمئن ہیں۔ اپر چترال کا واحد ہسپتال ہونے کی وجہ سے ان کے پاس مریضوں کا بہت زیادہ رش رہتاہے۔ داخل مریضوں اورآپریشن کیسز کے علاوہ اوسطاً روزانہ ڈیڑھ سو سے دو سو کے قریب مریضوں کا او۔پی۔ڈی میں معائنہ کرتی ہیں جو اکیلی ڈاکٹر صاحبہ کیلئے بہت مشکل ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی کیسز کیلئےان کو ہسپتال میں ہی رکنا پڑتا ہے جبکہ ان کا گھر بونی میں ہی ہے۔ ڈاکٹر صاحبہ کیلئےان تمام کیسز کواکیلے ہینڈل کرنا بہت ہی مشکل ہے۔ ان کے ساتھ ایک اور لیڈی ڈاکٹر کا ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ مریضوں کا بروقت علاج جاری رہ سکے اور ڈاکٹر صاحبہ پر ضرورت سے زیادہ بوجھ کچھ کم ہو۔ اوروہ اپنی فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں۔ لہزا ہم سیکرٹری ہیلتھ کے پی کے, ڈی۔جی ہیلتھ اور ڈی۔ایچ او چترال سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہسپتال میں ورک لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اور لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی کا انتظام کریں تاکہ ڈاکٹر اورعملے پہ بے جا بوجھ کم ہو اور مریضوں کو بروقت مناسب علاج دستیاب ہو۔

 

Print Friendly, PDF & Email