210

چترال میں سو روپے سے کم مالیت کے اسٹامپ پیپر کی عدم دستیابی پر عوام پریشان ہیں/ صدر سرور خان

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) چترال میں سو روپے سے کم مالیت کے اسٹامپ پیپر کی عدم دستیابی پر عوام پریشان ہیں جوکہ مہنگائی وگرانی کے اس دورمیں ذیادہ مالیت کے اسٹامپ پیپر خریدنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے ان کی جیب پر اضافی بوجھ پڑتا ہے جبکہ اسٹامپ فروش بھی طویل عرصے سے اس صورت حال سے نالان ہوکر ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔ اسٹامپ ونڈر ز ایسوسی ایشن چترال کے صدر سرور خان کے زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس میں منظور کردہ قرار دداد میں ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج چترال اور ڈی سی چترال سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 200روپے سے کم مالیت کے اسٹامپ پیپرز کی دستیابی کو یقینی بنائی جائے بصورت دیگر وہ احتجاج اور ہڑتال پرمجبور ہوں گے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ نا ن جوڈیشل اسٹامپ کی سو اور دو سو سے کم مالیت کی طلب ذیادہ ہوتی ہے اور اب 30روپے مالیت کی اسٹامپ کی بجائے عوام کو سو اور دو سو روپے کے اسٹامپ خریدنا پڑرہا ہے اور اس سلسلے میں چترال کے تمام ادارے اور عوام انتہائی مشکلات میں مبتلا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں