210

بدھ کے روز تینوں کالاش وادیوں رمبور، بمبوریت اور بریر میں چیلم جوشٹ فیسٹول کے پروگرامات نہایت زور وشور سے جاری

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) بدھ کے روز تینوں کالاش وادیوں رمبور، بمبوریت اور بریر میں چیلم جوشٹ فیسٹول کے پروگرامات نہایت زور وشور سے جاری رہے جن میں بیرون ملک اور اندرون ملک سے آنے والے انتہائی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پائے گئے ۔ رمبورمیں چیلم جوشٹ تہوار کا آخری دن ہے جوکہ رات گئے تک ناچ گانے کی شکل میں جاری رہے گا۔ اگرچہ بریر وادی میں چیلم جوشٹ فیسٹول کا احتتام جمعہ کے دن ہوگا لیکن اس فیسٹول کا سب سے بڑا پروگرام جمعرات کے دن بمبوریت وادی میں منعقد ہوگا اور باتریک گاﺅں میں مختلف رسومات ادا ہوں گے جس کے بعد ٹہنی بردار جلوس نکالا جائے گا جوکہ گاﺅں میں واقع چارسو ( اوپن ڈانسنگ ہال)میں ناچ گانا رات گئے جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں