Site icon Daily Chitral

مضان شریف کے مقدس مہینے میں روزہ داروں کولوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی/ڈی سی خورشیدعالم محسود/اے سی عالمگیر

چترال (نامہ نگار)رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ضلعی انتظامیہ چترال نے ضلع لوئیر چترال کے 701 دکانوں پر چھاپہ ڈالا۔مختلف کیسس میں 37افراد کو ایف آئی ار کیا گیا اور 68دوکانداروں کو مختلف مد میں 80800جرمانہ کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے تمام پرائس میجسٹریٹس کو سختی سے احکامات دئے ہیں کہ رمضان المبارک میں خصوصی طور پر عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے مارکیٹ میں باقاعدگی سے چھاپے ماریں اور سرکاری نرخ نامہ کو لاگو کریں تاکہ عام عوام کو ریلیف پہنچنے۔ڈی سی چترال پورے رمضان شریف میں یہ کارروائی جاری رکھنے کافیصلہ کرتے ہوئے کاروباری لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سرکاری نرخنامہ کے مطابق اشیاءفروخت کریں۔ اورنرخوں کو اعتدال پررکھنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔ کسی کو گرانفروشی اورناجائیز منافع خوری اور رمضان شریف کے مقدس مہینے میں روزہ داروں کولوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیرخان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگرکوئی کاروباری لوگ ان کو مہنگے دام اشیاءفرخت کریں  توان کے خلاف  فوری طور پر ہمیں اطلاع دے تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ ناجائیز منافع خوری کرنیوالوں کیساتھ سختی کیساتھ نمٹاجائیگاان کو کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی۔انہوںنے کہاکہ باسی اورمضرصحت خوراکی اشیاءکی فروخت پر مکمل پابندی ہے اور ایسے مضرصحت خوراکی اشیاءفروخت کرنیوالوں کیخلاف بھی کریک ڈاو¿ن کیاجارہاہے لہٰذا اس حوالے سے اگرکسی کوکوئی معلومات ہوتو وہ ہمارے ساتھ شیئرکریں تاکہ ان لوگوں کاراستہ بھی پورے قوت کیساتھ روکاجاسکے۔

Exit mobile version