264

سکول سیفٹی کا قومی دن 2008ءسے اے کے اے ایچ کے زیر انتظام ہر سال منایا جاتا ہے/ ریجنل پروگرام افیسر ولی محمد خان

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) نیشنل سکول سیفٹی ڈے کے حوالے سے آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (اے کے اے ایچ) کے زیر اہتمام ضلعے کے مختلف علاقوں بونی ، ہرچین، سوسوم اور ارکاری میں گورنمنٹ ہائی سکولوں میں خصوصی تقاریب منعقد ہوئے جن میں سکولوں کی عمارات کو درپیش مختلف قدرتی آفات کے بارے میں آگہی کے حوالے سے تقاریر کے علاوہ اس موضوع پر ذہنی ازمائش کے مقابلے اور قدرتی آفات سے بچنے کے لئے عملی مظاہرہ بھی کئے گئے۔ اے کے اے ایچ کے ریجنل پروگرام افیسر ولی محمد خان اور بی بی عائشہ نے ارکاری میں ، صلاح الدین اور نصرت بی بی نے سوسوم میں، جاوید احمد اور ناظرہ علی نے ہرچین ،فریدہ امیر اور رخسانہ یونس نے بونی کے مقامات پر ان پروگرامات کو منظم کیا ۔ ان پروگرامات میں سکولوں کے طالب علموں کے علاوہ معززیں علاقہ اور والدین نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر سکولوںمیں اندرونی اور بیرونی طور پر پائے جانے والے hazardsکے بارے میں آگہی حاصل کی۔ سکول سیفٹی کا قومی دن 2008ءسے اے کے اے ایچ کے زیر انتظام ہر سال منایا جاتا ہے تاکہ قدرتی آفات کے نتیجے میں سکولوں میں انسانی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہو۔انہوںنے کہاکہ چترال کئی سرکاری اورغیرسرکاری سکولوں میں آفات سے نمٹنے کے لئے اور خطرات میں کمی لانے کے لئے بچوں اور اساتذہ کو تربیت دے رہی ہے اور ان سکولوں میں خطرات کی نشاندہی کے لئے سروے کی گئی ہے ،سکولوں میں بچوں کو قدرتی آفات سے نمٹنے اور فرسٹ ایڈ کے بارے میں ٹریننگ دی گئی ہے ۔ جس میں سکول بچوں کو درپیش خطرات اور قدرتی آفات کے بارے میں سمجھایا گیا اور ان کو عملہ مظاہرے بھی کروائے گئے، اس کے علاوہ بچوں کے درمیان سوالات کا مقابلو ں کا انعقاد بھی ہوا جس میں قدرتی آفات کے بارے میں ان سے سوالات پوچھے گئے پروگرام کے آخر میں بچوں میں اچھی کار کردگی پر انعمات بھئی تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں