142

آصفہ بھٹوکوپیپلزپارٹی یوتھ ونگ کی چیئرپرسن بنانے کافیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ ڈیلی چترال)پاکستان پیپلزپارٹی نے دخترمشرق بینظربھٹوکی صاحبزادی آصفہ بھٹوزرداری کوپیپلزپارٹی ونگ کی مرکزی چیئرپرسن بنانے کافیصلہ کرلیا27دسمبرکومحترمہ بے نظیربھٹوکی برسی کے موقع پراعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے چیئرمین بلاول بھٹونے آصفہ بھٹوکوچیئرپرسن مقررکرنے پر رضامندی ظاہرکردی ہے ،ان کی نامزدگی کااعلان محترمہ بے نظیربھٹوکی 27دسمبرکوبرسی کے موقع پرمتوقع ہے۔ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹوپیپلزپارٹی کے نوجوانوں کی قیادت کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں اوروہ عملی طورپر پارٹی کے لئے خدمات سرانجام دیناچاہتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں