300

تورکہو چترال کے قابل سپوت ریاض زرین کا بڑا اعزاز

اپر چترال کے قدرتی حسن سے مالامال تورکھو ریچ ویلی سے تعلق رکھنے والا پشاور یونیورسٹی شعبہ جعرافیہ کے طالب علم ریاض زرین نے بی ایس جعرافیہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کر لی ہے۔ ریاض زرین تورکھو کے معروف شخصیت استاد دولت ذرین کا صاحبزادہ ہے۔ واضح رہے کہ ریاض زرین ھمیشہ سے ایک قابل طالبعلم رہتے آریے ہیں۔ میٹرک عارف پبلک سکول توکھو سے کی اور گورنمنٹ کالج چترال سے ایف ایس سی امتیازی نمبروں سے کی ہے۔ یاد رہے ریاض زرین شعبہ جعرافیہ پشاور یونیورسٹی کے تاریخ میں واحد چترالی طالب علم ہے جس نے نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ریاض زرین نسٹ یونیورسٹی روالپنڈی میں GIS & RS میں ایم ایس تھرڈ سمسٹر کے اسکالر ہے ایم ایس کی پچھلے دو سمسٹرز میں اپنے کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے.

Print Friendly, PDF & Email