تازہ ترین
بنیادی صفحہ >> تازہ ترین >> شندور پولو ٹورنامنٹ کے لیے غذر اور پھنڈر کے ٹیموں کے ٹرائیل میچز شروع

شندور پولو ٹورنامنٹ کے لیے غذر اور پھنڈر کے ٹیموں کے ٹرائیل میچز شروع

غذر(نمایندہ ڈیلی چترال) جولائی کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والے شندور پولو فیسٹیول میں چترال کی مضبوط ترین حریف کو زیر کرنے کے لیے غذر سے پولو کی زبردست ٹیم کی تشکیل کے لئے ٹرائل میچز کا آغاز آج سے شروع ہو گئے ہیں۔ آج کھیلے گئے میچ میں پھنڈر کی ٹیم نے غذر کی ٹیم کو 3 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دیدی۔ شائقین کی بہت بڑی تعداد میچ سے محظوظ ہونے کے لیے ہیرکوش (گولاغمولی) کے پولو گراؤنڈ میں موجود تھے۔ علاؤہ ازین پولو کے سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی میدان میں کھلاڑیوں کو نت نئے حکمت عملی دیکھاتے ہوئے نظر ائے۔ یاد رہے کہ شندور پولو میلہ میں افتتاحی میچ جو کہ لاسپور اور غذر خاص کے بیچ کھیلا جاتا ہے ایک انتہائی ہائی وولٹیج میچ سمجھا جاتا ہے۔ گلگت بلتستان کے ٹیموں کی موجودہ تیاری دیکھ کے اس سال بھی شندور میں کانٹے دار مچیز کی تواقع کی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

error: Content is protected !!