گلگت چترال شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل ہوا ہے۔ خراب سڑک سے مسافر پریشان

غذر(محبت حسین سے)گلگت چترال شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل ہوا ہے۔ خراب سڑک سے مسافر پریشان ہیں۔ سیاح بھی سڑکوں کی خستہ حالی کا رونا رو رہے ہیں۔ کئی سالوں سے اس شاہرہ کی مرمت نہیں کی جارہی ہے۔ اس سڑک پر سفر کے دوران کئی لوگ حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔ ڈرائیورں کا کہنا ہے اس سڑک پر سفر کرنا خطرے سے کم نہیں۔ خراب سڑک پر سفر کرنے سے آئے روز ہمارے گاڑیاں خراب ہوتے ہیں۔ گلگت چترال روڑ گلگلت بلتستان کی اہم شاہرہ ہے جسے شاہرہ قراقرم کے متبدیل استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سڑکیں عوام کی بنیادی ضرورت ہیں۔ لیکن حکومت ان کی مرمت میں سنجیدہ نہیں۔ مسافروں نے وفاقی حکومت سے گلگت چترال ایکسپریس وے کی جلد تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email