551

کالاش قبیلے کا چوموس تہوار قبیلے کے دو افراد کی اچانک فوت ہونے کی وجہ سے سال کی خوشیوں کا ارمان لئے قبل از وقت ہی ختم

چترال ( محکم الدین محکم ) کالاش قبیلے کا چوموس تہوار قبیلے کے دو افراد کی اچانک فوت ہونے کی وجہ سے سال کی خوشیوں کا ارمان لئے قبل از وقت ہی ختم ہو گیا ۔ جس سے قبیلے کے نوجوان طبقے کے کئی آرزو ماند پڑ گئے ۔ کالاش دستور کے مطابق چوموس فیسٹول اکیس دسمبر کو رمبور ویلی اور بائیس دسمبر کو بمبوریت ویلی میں ڈوبتے آفتاب کے ساتھ ختم ہوتی ہے ۔ لیکن گذشتہ روز فیسٹول کے عروج کے دوران دونوں ویلیز میں اچانک دو افراد انجہانی ہوگئے ۔ جس کی وجہ سے مذہبی پیشواوں نے فیسٹول کو قبل از وقت ہی ختم کرنے کا اعلان کیا ۔ فیسٹول کے ختم ہونے سے پہلے رقص و سرور کی محفلیں جاری تھیں ۔ اور رمبور میں تین لڑکیاں پیا سدھار گئی تھیں ۔DSC_0068 اور مزید کئی نوجوان نئی زندگی کیلئے ساتھیوں کا انتخاب کیا تھا ۔ لیکن فتیدگی نے اُن کا سپنا پورا نہ ہونے دیا ۔ کالاش سماجی نوجوان لوک رحمت کے مطابق یہ کوئی نیا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی فیسٹول کے موقع پر قبیلے میں کسی کے فوت ہونے پر فیسٹول متاثر ہوتا رہا ہے ۔ تاہم بعض اوقات ا یسے موقع پر کسی کی وفات کو چھپایا بھی جاتا رہا ہے ۔ تاکہ فیسٹول پر خلل نہ پڑے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ رمبور ویلی میں گیارہ سالہ بچہ حمید جو پولیو کا مریض تھا ۔ انجہانی ہوا ۔ جبکہ بمبوریت میں” متو مر ” کالاش کی ماں انجہانی ہو گئی ۔ جس کی وجہ سے فیسٹول کو جاری رکھنا ممکن نہ رہا ۔ لوک نے کہا ۔ کہ ان فوتگیوں کی وجہ سے چوموس تہوار کے کئی رسوم ادھورے رہ گئے ۔ جبکہ نوجوان لڑکے لڑکیوں کی چوموس کیلئے کی گئی تیاری بھی بہت متاثر ہوئی ۔ تاہم انہوں نے کہا ۔ کہ گذشتہ رات کو مذہبی مشعل بردار قافلے نے اپنی رسم پوری کردی تھی ۔ جو کہ بہت ہی اہمیت کی حامل ہے انہوں نے کہا ۔ کہ مشعل کا قافلہ روانہ ہونے سے پہلے کراکال کے مقام پر اے پی ایس کے شہدا کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موت انسانی زندگی کا سب سے بڑا حادثہ ہے ۔ ایسے میں فیسٹول میں مدہوش ہونا کسی بھی طرح زیب نہیں دیتا ۔ اس لئے کالاش قبیلہ انسانی جان کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ لوک رحمت نے کہا ۔ کہ اس تہوار میں بہت زیادہ جوانوں کی شادی کے امکانات تھے ۔ لیکن فوتیدگی وجہ سے وہ بھی ملتوی ہوگئے ہیں ۔ جبکہ لومڑی کی تلاش اور پیشنگوئی کے رسوم بھی انجام نہیں دیے جاسکے ۔ تاہم معروف کالاش مذہبی پیشوا “قدیرک”کا کہنا ہے ۔ کہ کالاش قبیلے کے لوگ بھی مذہب سے دور ہوتے جارہے ہیں ۔ خصوصا نئی نسل مذہبی رسوم اور حدود قیود پر عمل نہیں کرتے ۔ اس لئے سیلاب ، زلزلے اور دیگر آفات نے کالاش واد یوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ کالاش وادیوں کا مستقبل خوفناک ہے ۔ اس لئے کالاش کمیونٹی کو اپنی اصلاح پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں