486

ضلعی انتظامیہ کاچترال میں بازار میں چھاپہ ،کئی اوردکانیں سیل اوربھاری جرمانہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سیدمظہرعلی شاہ نے بازار چیکنگ کے دوران چترال بازارکئی ہوٹلوں،بیکریز،جنرل اسٹورزاورمرغی فرشوں کے دوکانوں سیل کردیا۔جن میں صالحدارکے ہوٹل ناقص صفائی،عبداللہ بیکری ناقص صفائی،عباداللہ ،کر یم داداوراسداربنی 1000,800گرام مرغیوں کو250روپے میں فروخت کرنے،بخت زمان،معطع اللہ ،عقل احمد،عالم گل ،محمداعظم اخراب گل اوردیگرکوجنرل اسٹوروں میں غیرمعیاری سامان رکھنے پر جرمانہ کیاجس سے عوامی ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کوخراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سیدمظہرعلی شاہ بازار میں خصوصی چیکنگ کے دوران ہوٹلوں سمیت کئی کانوں کو سیل کردیا جبکہ بعض کو جرمانہ کیا گیا۔ہمارے نمائندے سے گفتگوکرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سیدمظہرعلی شاہ نے بتایا کہ ناقص صفائی، نرخ نامے کی خلاف ورزی اور وزن میں کمی وغیرہ امور کی وجہ سے ہوٹلوں اور دکانات کو سیل کر دیا گیا جبکہ کئی دوکانوں جرمانہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کم وزن، ناقص صفائی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے مزیدکہاکہ عوام سے اس سلسلے میں تعاون کی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس نیک میں انتظامیہ کی مددکریں تاکہ معاشرے میں ہونے والی تمام برائیوں کاخاتمہ ہوجائیں۔ضلعی انتظامیہ چترالی عوام کو ریلیف دینے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

845_1160993880596995_8238586480103812624_n

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں