201

پاکستان کونسل آف ورلڈ ریلیجز فیتھ فرینڈز کے زیر اہتمام سما جی ہم آہنگی نٹ ورک چترال کا اجلاس،شہباز احمد ضلعی کوآرڈنیٹرمنتخب

چترال (نامہ نگار)پاکستان کونسل آف ورلڈ ریلیجز فیتھ فرینڈز کے زیر اہتمام سما جی ہم آہنگی نٹ ورک ڈسٹرکٹ چترال کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت علامہ مقصود احمد سلّفی منعقد ہوا جس چترال کے مختلف مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شر کت کی اس مو قع پر ایک اعلا میہ بھی جا ری کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ چترال میں مذہبی و سما جی ہم آہنگی کے تحفظ اور فروغ کے لئے مل جل کر کام کیا جائے گا اس مو قع پر شہباز احمد کو ضلعی کوآرڈنیٹر نا مزد کیا گیا جس کی تمام ہاؤس نے متفقہ توثیق کی اس مو قع پر علما ء کمیٹی میں مو لا نا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال، مو لا نا فضل مو لا ڈسٹرکٹ خطیب چترال، مو لانا عبد الشکور نا ئب ناظم ضلع چترال، مو لانا عمر قریشی اور مو لانا سلامت اللہ کمیٹی کے ممبر مقرر ہوئے اسماعیلی کمیونٹی سے شیر عزیز بیگ ممبر ڈسٹرک کونسل چترال، غلام مصطفی ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال،محمد یقوب خان ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال کمیٹی کے ممبر مقرر ہوئے۔ اقلیتی امور کے لئے اونت بیگ،نابیگ ایڈوکیٹ اقلیتی ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال،بابر مسیح اور ربیکا شہزادی کمیٹی کے ممبر منتخب ہوئے اس کے علا وہ نو جوانوں کے امو ر کے لئے واسیع الدین آکاش، سمیع اللہ، شجاع الرحمن اورناقاش کمیٹی کے ممبر منتخب ہوئے۔اس مو قع پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ چترال کی سما جی و مذہبی ہم آہنگی کو نچلی سطح پر قائم رکھنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں برو کار لائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں