194

شاگرام کے نواحی گاون شیرجولی سے تعلق رکھنے والی خاتون دریائے تورکہومیں چھلانگ لگاکراپنی زندگی کاچراغ گل کردی

تورکہو(نامہ نگار)تورکہوکے مرکزی مقام شاگرام کے نواحی گاوں شیرجولی سے تعلق رکھنے والی خاتون ش بی بی دخترمسارنے مبینہ طورپردریائے تورکہومیں چھلانگ لگاکراپنی زندگی کاچراغ گل کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق ان کی عمرتقربیاپچاس برس تھی،اورچندسال پہلے ان کی شوہرسے علیحدہ گی ہوئی تھی۔دوبچے باپ کے پاس تھے۔جبکہ وہ بچوں سے ملنے کے لئے بارباراسرارکرتی تھی۔بعض ذرائع کے مطابق وہ بچوں کے لئے دوبارہ پہلے شوہرسے رجوع کرنابھی چاہتی تھی۔مگرسابقہ شوہرانکارکررہے تھے۔اوربعض ذرائع کے مطابق ان کی دماغی توازن درست نہیں تھی۔گذشتہ روز وہ دلبرداشتہ ہوکرمبینہ طورپردریائے تورکہومیں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔جس کی لاش بعدمیں دریاسے نکال کرٹی ایچ کیوہسپتال بونی سے پوسٹ مارٹم کے بعدآبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔مقامی پولیس ایف آئی آردرج کرکے تفتیش کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں