257

ایس ڈی ای اوچترال غزالہ انجم گریڈ18میں ترقی دیدی گئی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا ہ ا لیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق پرواینشل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر مینجمنٹ کیڈر سے تعلق رکھنے والے 23فیمل ایس ڈی ای اوز کو بی پی ایس 17سے بی پی ایس 18 میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسرز کی اسامیوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔ترقی پانے والوں میں سے ایس ڈی ای او چترال غزالہ انجم بھی شامل ہے۔گریڈ18میں ترقی پانے والی غزالہ انجم چترال کی ایک قابل فخربیٹی ہے کئی سالوں سے محکمہ تعلیم میں انتہائی ایمانداری اورخوش سلوبی سے فرض منصبی انجام دے رہی ہے جوکہ آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان کے چترال ریجن کے ریجنل ہیڈ معراج الدین کی اہلیہ ہیں۔
ترقی پانے والے خواتین آفیسرزکو عنقریب خیبر پختونخوا کے مختلف ضلعوں میں تعینات کیئے جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں