264

پاک آرمی اور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے چترال کے غریب اور مستحق افراد میں راشن پیکیج تقسیم

چترال (نامہ نگار) ہیڈ کوارٹر چترال سکاوٹس میں پاک آرمی اور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے چترال کے مختلف گاوں کے غریب اور مستحق 56 خاندانوں میں کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے راشن پیکیج تقسیم کیے-جن میں آٹا، گھی،دال،چائے،چینی وغیرہ شامل تھے۔ پاک آرمی اور چترال ٹاسک فورس کی اس ہمدردانہ اقدام پر غریب اور مستحق خاندانوں نے پاک آرمی اور چترال ٹاسک فورس کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں