173

رمضان المبارک عبادت کا مہینہ اور ہمارے لئے ایک تحفہ ہے۔محب اللہ خان

جرمن(چیف اکرام الدین)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے مسلمانوں کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی کے دربار مین سنت کا اجر بھی فرض عبادت کے برابر کر دیا جاتا ہے تا کہ مومن مسلمانوں کو مغفرت نصیب ہو اس مہینے میں اللہ کی عبادت میں مشغول ہونا بہت اہم اور ضروری ہے کیونکہ رمضان المبارک اللہ تعالی کی خوشنودی کا مہینہ ہے رمضان المبارک میں مستحقین کا روزہ افطار کروا کر اللہ کی رحمتوں، برکتوں کو حاصل کیا جا سکتا ہے اس مہینے میں گناہوں سے اجتناب کرنا ضروری ہے اور ذکر و قرآن کی تلاوت کو ٹائم دینا چاہیے تا کہ اللہ کی معفرت ہمیں نصیب ہو انہوں نے مزید کیا کہ اللہ تبارک و تعالی ہم سب کے گناہوں کو اپنے دربار عالیہ اور اپنے حضور میں معاف عطا فرمائے اور اللہ ہم سب کو معفرت نصیب کرے اور جہنم کی آگ سے تمام مسلمانوں کو نجات دیں۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں