224

چترال میں موٹر سائیکلوں کے حادثات کی تعدادمیں خوفناک حد تک اضافہ، کئی نوجوان تیز رفتار ی کے باعث زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال میں موٹر سائیکلوں کے حادثات کی تعدادمیں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا اور حالیہ رمضان المبارک کے دوران کئی نوجوان تیز رفتار ی کے باعث حادثات سے دوچار ہوکر زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے مگر نوجوان موٹر سائیکل سوار عبرت پکڑنے کی بجائے تیز رفتاری میں ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ چترال بازارمیں چیو پل کے قریب مرکزی شاہراہ پر دو موٹر سائیکل سوار انتہائی تیز رفتار ی سے آتے ہوئے سڑک کنارے کھڑی ٹرک سے جاٹکرائے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل چلانے والا احسان اللہ ساکن کوجوپائین موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی عنایت اللہ ولد دنین کے سر پر شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں