207

عید قریب آتے ہی چترال میں بھکاریوں کی آمد شروع

 چترال(نامہ نگار) جوں جوں موسم گرما اپنی شدت میں اضافہ کررہی ہے اور عیدکے قریب آتے ہی چترال میں باہر سے آنے والے بھکاریوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ان میں سے زیادہ تر خواتین اور کم سن لڑکیاں شامل ہے۔ چترال میں گداگری کو انتہائی معیوب سمجھا جاتا ہے اس لئے یہاں مقامی بھکاریوں اورگداگروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے ، جبکہ گزشتہ دو تین برسوں کے دوران باہر کے اضلاع سے بھکاریوں کی بڑی تعداد چترال کا رخ کر رہی ہے ۔ پچھلے سال جب بڑی تعداد میں باہر کے علاقوں سے بھکاری چترال وارد ہوئے تو میڈیا پر اس بات کو ہائی لائیٹ کرنے پر ضلع انتظامیہ نے انہیں گاڑیوں میں بھر کر دوبارہ چترال سے باہر بھیجا تھا مگر اب پھر سے اس تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ چونکہ ان بھکاریوں کی وجہ سے یہاں پر مختلف قسم کی سماجی برائیاں جنم لے رہی ہے اس لئے سماجی حلقے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ڈاؤن ڈسٹرکٹ سے آنے والی مسافر گاڑیوں پر نظر رکھی جائے اور ان بھکاریوں کو راستے ہی میں واپس کیا جائے جبکہ جو چترال میں وادر ہوئے ہیں ان کو فورا ڈی پورٹ کیا جائے۔ یاد رہے پچھلے سال یہ بھکاری صرف چترال ٹاؤن تک محدود تھی اب آتے ہی اپر چترال سے ہیڈ کوارٹر بونی اور مستوج تک پھیل گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں