Site icon Daily Chitral

ماحولیاتی بہتری اورقدرتی آفات سے بچاو¿کے لئے مختلف شعبوں میں تحقیق کے عمل کوتیزکیاجائیگا/وائس چانسلرڈاکٹرعطاءاللہ شاہ/چیف ایگزیٹونواب علی خان

اسلام آباد(نامہ نگار)آغاخان ایجنسی فارحابیٹاٹ (AKHA)اورقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ملک کے شمالی علاقہ جات میں بسنے والے لوگوں کی معیارزندگی کوبہتربنانے اورماحولیاتی تبدیلی سے پیداہونے والے حالات کامقابلہ بہترطورپرکرنے کے لئے مشترکہ طورمختلف پروگرموں کاآغازکریں گے ۔گذشتہ روزاس بات کااعلان دونوں اداروں کے درمیان ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے میٹنگ میں کیاگیا۔اس سلسلے میں دونوں اداروں کے درمیان ایک معاہدہ قراقرم انٹرنیشنل یورنیورسٹی کے وائس چانسلر،انجینئر،پروفیسرڈاکٹرعطاءاللہ شاہ اورآغاخان ایجنسی فارحابیٹاٹ(AKHA)کے چیف ایگزٹیوآفیسرنواب علی خان نے دستخط کئے۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر،پروفیسرعطاءاللہ شاہ نے کہاکہ قراقرانٹرنیشنل یونیورسٹی ملک کے شمالی علاقہ جات میںسماجی ترقی اورماحولیاتی بہتری کوممکن بنانے کے لئے ہمیشہ کوشان ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں آغاخان ایجنسی فارحابیٹاٹ(AKHA) کے ساتھ مل کرماحولیاتی بہتری اورقدرتی آفات سے بچاو¿کے لئے مختلف شعبوں میں تحقیق کے عمل کوتیزکیاجائیگا۔اوردونوں ادارے مل کرعلاقے کی ترقی میں اہم کرداراداکرریں گے۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے چیف ایگزیٹوآغاخان ایجنسی فارحابیٹاٹ(AKHA)نواب علی خان نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہونے والی قدرتی آفات آج کے دورکاایک انتہائی اہم مسئلہ ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے سرکاری اورغیرسرکاری اداروں بشمول تعلیمی ادارے اوردیگرسماجی اداروں کومل کرکام کرناہوگا۔آغاخان ایجنسی فارحابیٹاٹ(AKHA)اپنے پروجیکٹس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کواس شعبے میں تحقیق کاعملی موقع اورتعاون فراہم کرے گا۔انہوںنے کہاکہ دونوں ادارے مل کرا مسئلے سے متعلق معلومات اورتعلیم کے حصول اورفروغ کاآسان بنانے کے لئے کام کریں گے۔جس کافائدہ علاقے میں رہنے والے لوگوں کی معیارزندگی بہتری کی صورت میں ہوگا۔انہوںنے حکومتی اداروں کی تعاون کاشکریہ اورکہاکہ اے کے ڈی این کے ادارے حکومتی اداروں کے ساتھ مل کرپاکستان کی ترقی کے لئے کام کرتے رہیں گے

Exit mobile version