164

پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر کے تمام پارٹی عہدیدار فارغ کر دئیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر کے تمام پارٹی عہدے تحلیل کردیے۔ جس کے بعد چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں پارٹی کے موجودہ ڈھانچے اور ونگز ختم کردیے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے نئے پارٹی انتخابات کے پیش نظر ملک بھر کے عہدے تحلیل کیے۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین، چیف آرگنائزر، وائس چیئرمین اور سیکرٹری جنرل سمیت پارٹی کے سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اطلاعات اپنے عہدوں پر کام جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں