216

تورکہو چرک لشٹ کے قریب سوزکی جیب حادثے کا شکار،ایک شخص جان بحق دو شدید زخمی

چترال (نامہ نگار)زانگ لشٹ تورکہو سے شوتخار آتے ہوئے سوزکی جیب کے حادثے میں ایک شخص جان بحق دو شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سہ پہرچار بجے قریب ژانگ لشٹ سے شوتخار تورکہو کی طرف آتے ہوئے سوزکی جیب چرک لشٹ کے مقام پر اونچائی سے گہرے کائی میں گرنے کی وجہ سے نور الدین ولد میر ولی ساکن شوتخار جوکہ گاڑی چلارہا تھاجان بحق ہوگئے جبکہ چترال سکاؤٹس کے حوالدار سلیم اور اُن کے چھ سالہ بچہ وژدان علی شدید زخمی ہوگئے جنہیں شوگرام کے آر ایچ سی ہسپتال منتقل کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں