195

چترال میں حسب روایت عید الفطر نہایت احترام اور جوش و جذبے سے منایا گیا

چترال ( محکم الدین ) چترال میں حسب روایت عید الفطر نہایت احترام اور جوش و جذبے سے منایا گیا . عید الفطر کا سب سےبڑا اجتماع ایون عید گاہ واقع بڑاوشٹ ایون میں منعقد ہوا . جہاں ہزاروں فرزندان توحید نے معروف عالم دین مولانا کمال الدین کی امامت میں نماز عید ادا کی . اس موقع پر خطبہ دیتے ہوئے خطیب کمال الدین نے کہا . کہ مسلمان کا کام امت مسلمہ کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کی بھلائی کی فکر کرنا ہے . لیکن افسوس کا مقام ہے . کہ مسلمان جتنی غیر مسلموں کو تباہی و بربادی کی بد دعائیں دیتے ہیں . اگر ان کیلئے ایمان اور ہدایت کی دعائیں کرتے . تو آج تک غیر مسلم اسلام قبول کر چکے ہوتے . انہوں نے کہا کہ اسلام خیر خواہی کا دین ہے . اور دین اسلام میں قرآن عظیم الشان کو آسمانی کتب میں خصوصی اہمیت حاصل ہے. انہوں نے کہا . کہ ماہ رمضان ہم سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے. کہ غیررمضان میں بھی ہم عبادات کی طرف توجہ دیں . جس طرح ماہ صیام میں عبادات کا جذبہ ہوتاہے . انہوں نے کہا . کہ ماہ رمضان اللہ کی طرف سے بخشش کا مہینہ ہے . لیکن یہ مہینہ چار قسم کے لوگوں سے توبہ کرنے اور اپنی ا صلاح کا تقاضاکرتا ہے . جن میں شراب نوشی کرنے والا , والدین کا نا فرمان , قطع رحمی کرنے والا اور کینہ پرور شامل ہیں . مولانا نے کہا . کہ اسلامی معاشرے میں لباس کو خصوصی اہمیت حاصل ہے . لیکن افسوس ہے .کہہ ہمارا معاشرہ اغیار کی تقلید کرتے ہوئے اسلامی لباس سے دور ہوتی جارہی ہے .جبکہ بطور مسلمان خصوصا ہماری خواتین کو شرعی لباس کی طرف توجہ دینی چاہیے . انہوں نے سر کے بالوں کے حالیہ مختلف ڈیزائن اور فیشن پر بھی انتہائی افسوس کا اظہار کیا . مولانا کمال الدین اور ہزاروں فرزندان توحید نے اس موقع پر ملک کی سالمیت اور بقا اور در پیش معاشی اور سیاسی پریشانیوں کے بھنور سے نکلنے کیلئے دعا کی . اس موقع پر بمبوریت پہلواناندہ سے تعلق رکھنے والے نومسلم انبار شاہ کو قبول اسلام پر مبارکباد دی گئی . اور ان کی ثابت قدمی کیلئے دعا کی گئی . چترال میں ایون عیدگاہکے علاوہ , شاہی جامع مسجد چترال , چترال چھاونی مسجد , بروز عید گاہ , گرم چشمہ جامع مسجد , بونی جامع مسجد , مستوج جامع مسجد, دروش بلال مسجد وغیرہ میں بڑے اجتماعات ہوئے . اور نماز عید اداکئے گئے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں