Site icon Daily Chitral

ناظمین کی طرف سے8جون کی چھٹی کا اعلامیہ غیر قانونی قرار، سکولز اور متعلقہ دفاتر کھلے رکھنے کی ہدایات

پشار(نامہ نگار)سیکرٹری ایلمنٹری  اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ اور ڈائریکٹر ایجوکیشن نے ایک مرسلے کے ذریعے محکمہ ایجوکیشن کے تمام میل اور فیمل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(ڈی ای اوز)کو ہدایت جاری کی ہے کی مورخہ8جون بروز ہفتہ تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں کہیں پر بھی ڈسٹرکٹ ناظم کو چھٹی دینے کااختیار نہیں ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ناظمین کی طرف سے چھٹی کا اعلامیہ غیر قانونی ہے۔لہذا محکمہ ایجوکیشن کے تمام افیسران نوٹ کریں کہ بروز ہفتہ 8جون کو تمام سکولز اور متعلقہ دفاتر کھلے رہیں گے۔یاد رہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع کے ضلع ناظمین نے ہفتہ8جون کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا جسے محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ حکام نے منسوخ قرار دیا ہے۔

Exit mobile version