183

صوبائی و مرکزی حکومت ضلع کرم عوام کی مسائل و مشکلات کو حل کریں۔رکن قومی اسمبلی۔منیر خان اورکزئی

جرمن(چیف اکرام الدین) رکن قومی اسمبلی ایم این اے منیر خان اورکزئی نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ہمارا اولین مقصد اور مشن ہے کیونکہ عوام نے ہم کو خدمت کیلئے ہی منتخب کیا ہے انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے قبائلی عوام درپیش مسائل و مشکلات سے دوچار ہے ضلع کرم عوام کی بنیادی مسائل کو حکومت وقت ترجیحی بنیادوں پر حل کریں قبائلی عوام کئی سالوں سے صحت، تعلیم، روزگار سے محروم ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کہ ضلع کرم اور قبائلی عوام کے ساتھ کیا ہو رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے ہر دور حکومت میں قبائلی عوام کے ساتھ ظلم و انصافی ہو رہی ہے جو مرکزی حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے رکن قومی اسمبلی ایم این اے منیر خان اورکزئی نے گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ قبائلی عوام اور خاص کر ضلع کرم عوام کو درپیش مسائل سے نجات دیں اور ضلع کرم اور قبائلی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں حکومت وقت اہم کردار ادا کرے تا کہ عوام کے مسائل و مشکلات حل ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں