187

سیاسی وسماجی رہنما نازیہ شاہ گولڈ میڈل کے اعزاز سے نوازہ گیا

پشاور(چیف اکرام الدین)کور کمانڈر خیبر پختونخواہ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے مردان سے تعلق رکھنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی اور مرکزی کونسل کی ممبر اور خواتین کے حقوق اور انسانیت حقوق کے حوالے سے خدمات پر انہیں گولڈ میڈل کے اعزاز سے نوازہ صوبائی ومرکزی کونسل ممبر محترمہ سید نازیہ شاہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی ایجنسی یورپ کے ساتھ بات بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کور کمانڈر خیبر پختونخواہ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کی طرف سے انہیں گولڈ میڈل کا اعزاز ملنا بڑی اعزاز کی بات ہے اس موقع پر ممبر مرکزی کونسل محترمہ سید نازیہ شاہ نے کور کمانڈر مظہر شاہین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نوجوان افسران ملک و قوم اور ہمارے لئے باعث فخر ہے انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح خواتین کو ان کی خدمات کے صلے میں ایوارڈ اور اعزازات ملتے رہیں گے تو خواتین آگے جا سکتی ہے اور ملک و قوم کی صحیح معنوں میں خدمت کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں