180

مہنگائی وگرانی اور چترال میں بجلی کی دستیابی کے باوجود ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف اے این پی کے زیر اہتمام اتوار کے دن احتجاجی جلوس نکالنے فیصلہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) مہنگائی وگرانی اور چترال میں بجلی کی دستیابی کے باوجود ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام اتوار کے دن احتجاجی جلوس نکالنے کے بعد گولدور چوک میں دن سو ا ایک بجے اجلاس منعقدکیا جائے گا جس کی قیادت پارٹی کی صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی کریں گی۔ ہفتے کے دن اجلاس کی تیاریوں کا حتمی جائز ہ لیا گیا جس میں خدیجہ بی بی اور ضلعی صدر الحاج عید الحسین نے شرکت کی ۔ اجلاس کے بعد خدیجہ بی بی نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ مہنگائی وگرانی نے عوام کو خواس باختہ کردیا ہے جوکہ ناقابل برداشت حد سے پار کرچکی ہے اس لئے کراچی سے چترال تک عوام اس نااہل حکومت کے خلاف اترنے والوں کی راہیں تک رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے غیور عوام اس پرامن جلسے اور جلوس میں شرکت کرکے پی ٹی آئی حکومت پر واضح کردیں گے کہ وہ ان کی حکومت دو دن کا مہمان ہے اور کسی بھی لمحے گرنے والی ہے۔ انہوںنے چترالی عوام سے اپیل کی ہے کہ جلسے میں ذیادہ سے ذیادہ تعداد میں شرکت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں