571

نیا پاکستان کا سبز باغ عوام کو دیکھا نے والوں کی حقیقت عوام پر اشکارا ہوگئی ہے اور وہ پرانا پاکستان ہی چاہتے ہیں /صوبائی نائب صدرخدیجہ بی بی /ضلعی صدرحاجی عیدالحسین

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) مہنگائی و گرانی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام چترال میں احتجاجی جلسہ منعقد کرنے کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پارٹی کی صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی اور ضلعی صدر الحاج عید الحسین نے کی جوکہ اتالیق پل سے شروع ہوکر پی آئی اے چوک پر احتتام پذیر ہوگئی۔ جلسے سے خدیجہ بی بی اور عیدالحسین کے علاوہ فیض الرحمن، سید عابد حسین جان،فضل احد، ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ اور دوسروں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر اپنی خطاب میں خدیجہ بی بی نے کہاکہ چترال کے ساتھ ناانصافی اس دور میں ہوئی ہے، اس کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی اور ان ذیادتیوں، ناانصافیوں اور غیر مساویانہ برتاؤ کی وجہ سے چترال کے عوام ذہنی تناؤ میں مبتلا ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بے روزگارنوجوانوں میں خودکشی کا رجحان بڑھ رہا ہے اور احساس محرومی کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر زور دیا کہ نیا پاکستان کا سبز باغ عوام کو دیکھا نے والوں کی حقیقت عوام پر اشکارا ہوگئی ہے اور وہ پرانا پاکستان ہی چاہتے ہیں جس میں سکون ہی سکون اور مہنگائی وگرانی کا نام ونشان بھی نہ تھا۔ خدیجہ بی بی نے کہاکہ ظلم کی جب حد ہوتی ہے تو مظلوم تمام زنجیریں توڑ کر میدان میں آتا ہے اور عمران خان کو چاہئے کہ وہ بھی تاریخ سے سبق لے اور یا تو اقتدار چھوڑ کر اپنی نااہلی تسلیم کرے یا اپنے خلاف عوامی تحریک کے لئے تیار ہوجائے۔ انہوں نے کہاکہ اس عمران خان نے چترال کی ایک بیٹی فوزیہ کے ساتھ جو برتاؤکیا، یہ تمام چترالی عوام کے ساتھ توہین ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال جب بجلی کے حصول کے لئے انہوں نے پرامن احتجاجی جلوس نکالا تو ان کے خلاف مقدمات دائر کئے گئے لیکن ایسے ہتھکنڈوں سے ہم نہیں ڈرتے بلکہ چترالی عوام کے لئے میں پھانسی کا پھندا بھی قبول کرلوں گی۔ اس سے قبل مقرریں نے کہاکہ عمران خان 21ویں صدی کا فرغون ہے جس کی ملک دشمن پالیسیوں او ر نااہلی کی وجہ سے ملک مشکلات کے دلدل میں پھس گئی ہے اور مہنگائی وگرانی سے عوام حیران وپریشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے حالات میں باچا خان کے پیروکار اپنا تن من دھن قربان کرکے اس نااہل حکومت کا دھڑن تختہ کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں