224

گلگت سے چترال سروس کرنے والی بس میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے مسافر چھت میں بیٹھ کر سفر کرنے پر مجبور

پھنڈر(محبت حسین دانش)گلگت سے چترال سروس کرنے والی بس میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے مسافر چھت میں بیٹھ کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ چترال کے مسافروں کا کہنا ہے کہ چترال جانے والے اس کوسٹر میں غذر پھنڈر اور دیگر علاقوں کے مسافر بھی سفر کررہے ہیں جس کی وجہ سے گاڑی میں جگہ کم پڑنے کے ساتھ وقت بھی ضائع ہوجاتا ہے۔ چترال کے مسافر کئی گھنٹے تاخیر سے چترال پہنچ رہے ہیں۔ نیٹکو مسافروں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کوسٹر کی تعداد کو بڑھا دے۔ تاکہ چترال اور گلگت بلتستان کے مسافروں کی سفری مشکلات دور ہو۔ نیٹکو حکام چند علاقوں میں بس سٹاپ بھی بنالے تاکہ وقت کو بچایا جاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں