سود کے خلاف ایم این اے چترال کی اسمبلی میں قرار داد خراج تحسین کا مستحق ہے/pti کے اقلیتی MPAوزیر ذادہ بھی ایک بہترین سیاسی لیڈر ثابت ہوئے ہیں
ایڈیٹر انچیف
چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)ضلع چترال کے معروف سیاسی و سماجی کارکن فضل الرحمن آ ف جغورنے ایک اخباری میں کہا ہے کہ سود کے خلاف ایم،این،اے مولانا عبدالاکبر چترالی کی اسمبلی میں قرار داد خراج تحسین کا مستحق ہے۔اپنے سابقہ دور میں بھی عبد الاکبر نے چترال کے مسائل خصوصا لوری ٹنل کے لئے بھی قابل تحسین خدمات سر انجاد ئے ہیں جس پر چترالی عوام ممبر قومی اسمبلی کے مشکور ہیں۔
pti کے اقلیتی MPAوزیر ذادہ بھی ایک بہترین سیاسی لیڈر ثابت ہوئے ہیں اور وہ اقلیتی برادری کے ساتھ چترال کے عوام کی خدمت کا بھی عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ سے اپیل کی کہ ایم،پی،اے وزیر زادہ کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے جس سے وقلیتی برادری کے ساتھ ساتھ چترال کے اکثریتی عوام کے لئے خدمات انجام دے سکیں۔ سود کے خلاف ایم،این،اے مولانا عبدالاکبر چترالی کی اسمبلی میں قرار داد خراج تحسین کا مستحق ہے۔